خشک موسم برقرار، سردی کی شدت مزید بڑھنے کی پیشگوئی

0
12

محکمہ موسمیات نےملک بھرمیں موسم خشک رہنےاورسردی کی شدت میں اضافےکاامکان ظاہرکیاہے۔
محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں رات کے اوقات میں سرد رہنے کی پیشگوئی کردی۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہےگا ۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔جبکہ پنجاب کےمیدانی علاقوں میں سموگ،صبح اوررات میں چندمقامات پرہلکی دھندمتوقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم بھی خشک ،جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہے گا۔جبکہ خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلوداورموسم سردرہےگا،اُدھرگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ موسم سردرہنےکاامکان ہے،دوسری جانب آزادکشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود،صبح اوررات کےاوقات میں موسم شدیدسردرہنےکی توقع ہے،جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اورخشک، تاہم صبح اوررات کے اوقات میں شدید سرد رہےگا۔

Leave a reply