یااللہ خیر!افغانستان میں قیامت خیززلزلہ:20افرادجاں بحق ،سیکڑوں زخمی

0
27

افغانستان میں 6.3 شدت کا قیامت خیززلزلہ آنےسے20افرادجان کی بازی ہارگئےجبکہ حادثات میں سیکڑوں زخمی ہوگئے۔
افغانستان میں رات گئے آنے والے زلزلے سے عمارتیں لرزاُٹھی، جس سےلوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اورشہری کلمہ طیبہ کاوردکرتےہوئےگھروں سےباہرنکل آئے۔بعض مقامات پرعمارتیں ملبےکاڈھیربن گئیں۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق افغانستان کے شہر مزار شریف سمیت دیگرعلاقوں میں زلزلےکےجھٹکےمحسوس کئےگئے، زلزلے کے باعث مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
افغان میڈیاکےمطابق زلزلےسےاب تک مختلف حادثات میں 20افرادجان کی بازی ہارگئےجبکہ 320افراد زخمی بھی ہوئے۔حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروےکےمطابق زلزلےکی شدت 6.3ریکارڈکی گئی جبکہ زیرزمین زلزلےکی گہرائی 28کلومیٹرریکارڈ کی گئی اور زلزلے کا مرکز صوبہ سمنگان کے ضلع خُلم سے تقریباً 22 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا۔
رپورٹس کے مطابق زلزلےکے جھٹکے ترکمانستان، تاجکستان، ازبکستان اور ایران میں بھی محسوس کیے گئے۔
واضح رہےکہ رواں سال 31اگست کوآنےوالے6شدت کےزلزلےنےبھی افغانستان میں بڑےپیمانےپرتباہی مچای تھی جس کی وجہ سےتقریباً 2ہزار افراد لقمہ اجل بنےتھے۔جبکہ 2023 میں 6.3 شدت کے زلزلے اور آفٹر شاکس کے نتیجے میں کم از کم 4 ہزار اموات ہوئی تھیں۔

Leave a reply