یااللہ خیر!ملک کےمختلف علاقوں میں زلزلےکےشدیدجھٹکے،لوگوں میں خوف وہراس

یااللہ خیر!وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کےمختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکےمحسوس کیے گئے،لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
شہراقتداراسلام آبادسمیت پنجاب اورخیبرپختونخواکےکئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،جبکہ راولپنڈی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،اُدھر سوات، شانگلہ اوربونیر میں بھی رات گئے زلزلے کےجھٹکےمحسوس کیےگئے۔ زلزلےسےشہری خوفزدہ ہوکرکلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئےعمارتوں سےباہرنکل آئے۔
دوسری جانب وادی نیلم سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلےکے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز تاجکستان اور سنکیانگ کا سرحدی علاقہ تھا۔جبکہ زلزلے کی شدت 5.8 اورزیرزمین زلزلےکی گہرائی 159 کلومیٹرریکارڈ کی گئی۔















