ضلعی حکومتوں کو بااختیار بنانا آئینی تقاضا ہے، رانا ثنااللہ

0
20

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ ضلعی حکومت کو بااختیار بنانا آئینی تقاضا ہے اور جب تک ضلعی حکومت کو بااختیار نہیں بنایا جائےگا لوگوں کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ کااپنےبیان میں کہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی ہر ملاقات کو ریاست اور اداروں کے خلاف استعمال کرتے رہے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملاقات کا طریقہ کار طے کردیا ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ اسمبلی میں خواجہ آصف نے اپنی ذاتی رائے کا اظہار کیا تھا اور ایوان میں کسی کو بات کرنے سے روکنا مناسب نہیں۔ اگر کسی کو اختلاف ہے تو وہ اس کا جواب دے، لہٰذا ذاتی رائے کو ذاتی ہی سمجھا جانا چاہیے۔ ہر رکن کو اظہارِ رائے کا حق حاصل ہے، اور خواجہ آصف نے بھی کبھی یہ دعویٰ نہیں کیا کہ انہوں نے پارٹی پالیسی بیان کی ہے، بلکہ انہوں نے صرف اپنی ذاتی رائے پیش کی ہے۔
راناثنااللہ کاکہناتھاکہ کراچی کےگل پلازہ میں لگنےوالی آگ کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیےکہ گل پلازہ کی منزلوں کی منظوری کس نے دی اور کب بنی، اس کا پورا احتساب ہونا چاہیے۔
مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم اتفاق رائے سےہوئی ہے لیکن اس میں دوبارہ اتفاق رائے سے بہتری ہوسکتی ہے اور بہتری کا راستہ پورے آئین میں کھلا ہے، 18 ویں ترمیم پر ہمارا موقف ہے ، اس پر بات ہونی چاہیے۔
اُن کاکہناتھاکہ آئینی تقاضاہےکہ ضلعی حکومت کوبااختیاربناناہے جب تک ضلعی حکومت کو بااختیار نہیں بنایا جائےگا لوگوں کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

Leave a reply