تجاوزات نظرآنےپراسسٹنٹ کمشنرکوکارروائی کاسامناکرناپڑےگا،مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ تجاوزات نظرآنےپراسسٹنٹ کمشنرکوکارروائی کاسامناکرناپڑےگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت خصوصی اجلاس منعقدہوا،جس میں ہرضلع،تحصیل اورشہرکے بیوٹیفکیشن پلان پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نوازنےہرشہرکےبیوٹیفکیشن پلان کی تفصیلات اور تصاویرکاجائزہ لیا،اجلاس میں بیوٹیفکیشن پلان فیزکی تکمیل کیلئےفروری سےمئی تک کاہدف مقررکیاگیا۔
اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ 39اضلاع میں132بیوٹیفکیشن سکیمیں 16ارب 90کروڑروپےکی لاگت سےمکمل ہونگی،لاہورمیں بیوٹیفکیشن کے18، سرگودھامیں6،بہاولپورمیں16،گوجرانوالہ میں 12پراجیکٹ شامل ہیں۔ پنجاب بھرکے33اضلاع بیوٹیفکیشن پراجیکٹ پرتیزی سےکام جاری ہے۔
اس موقع پروزیراعلیٰ مریم نوازنےمرکزی بازاروں میں روڈکےدرمیان خوبصورت گرین بیلٹ بنانےکاحکم دیااورہدایت کی کہ بیوٹیفکیشن پلان میں تیزی سےبڑھنےوالےپودوں کوشامل کیاجائے۔اورمریم نوازنےیہ بھی ہدایت کی کہ بیوٹیفکیشن ڈیش بورڈکوروزانہ اپ ڈیٹ کیاجائے۔
اجلاس سےگفتگوکرتےہوئے وزیراعلیٰ مریم نوازکاکہناتھاکہ تجاوزات نظرآنے پراسسٹنٹ کمشنرکو کارروائی کاسامناکرناپڑےگا،شہروں کی بیوٹیفکیشن کاعمل جاری رہےگا،بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کےدوران عوام کی سہولت کاخیال رکھاجائے۔















