خشک سالی کا خاتمہ:محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کیلئے نوید،محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 6 سے 10 دسمبر کے دوران مغربی ہواؤں کا طاقتور سلسلہ داخل ہوگا، جس کے زیر اثر دسمبر کے پہلے عشرےمیں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کا امکان ہے۔
ماہرین کے مطابق فعال شمال مغربی ہوائیں اور بخیرۂ عرب کی نمی اس بارش کے طویل سلسلے کا سبب بنے گی، جس سے زیر زمین پانی اور ڈیموں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔















