پاکستان میں ٹک ٹاک صارفین کیلئے تفریح سے بڑھ کر ترجیح پلیٹ فارم بن گیا

0
20

پاکستانی ٹک ٹاکرز کیلئے اہم خبر،پاکستان میں ٹک ٹاک تفریح سے بڑھ کر ترجیح پلیٹ فارم بن گیا۔
پاکستان میں ہر گزرتے دن کے ساتھ مختصر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک استعمال کرنیوالوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ٹک ٹاک صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد اور انہیں سہولیات دینے کیلئے چینی کمپنی کی جانب سے اس ایپ پر مختلف فیچرز بھی متعارف کروائے گئے ہیں اور حال ہی میں متعارف کروایا جانیوالا سرچ فیچر صارفین کی خاص توجہ کا مرکز ہے۔
ٹک ٹاک کا سرچ فیچر مواد تلاش کرنے کیلئے ایک طاقتور ذریعہ بن چکا ہے، جس کے ذریعے لاکھوں افراد نئی سوچ دریافت کرنے، عملی مہارتیں سیکھنے، تحریک حاصل کرنے اور اسی طرح کے دیگرکنٹنٹ سے وابستہ ہونے کیلئے اس پلیٹ فارم کا رخ کرتے ہیں۔صارفین ٹک ٹاک کو ایک ویڈیو فرسٹ سرچ انجن کے طور پر استعمال کر رہے ہیں اور خاص طور پر اُس وقت جب وہ معلومات جلد از جلد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
کمپنی کے مطابق صارفین پلیٹ فارم پر ایسی مختصر ویڈیوز تلاش کرتے ہیں ،جو معلومات کو فی الفور انداز میں دکھاتی، سمجھاتی اور سیاق و سباق کے ساتھ پیش کرتی ہیں۔ ان میں امتحان کی تیاری ہو، سفر کی منصوبہ بندی، تازہ خبروں تک رسائی یا کسی نئی مہارت کا حصول، یہ رجحان اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ لوگ اب مستند، کری ایٹرزکی جانب سے ویڈیو کے ذریعے مواد کو ترجیح دے رہے ہیں۔ ٹک ٹاک اپنے سرچ فیچر کے ساتھ تجسس اور حقیقی زندگی میں کارآمد معلومات پر مبنی ایک متحرک اور بصری دریافت کا تجربہ بن گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق گزشتہ ایک برس کے دوران پاکستان میں تعلیم، ثقافت، کھانوں، سفر، حُسن، طرز زندگی، خبروں اور روزمرہ کے ہاؤ ٹو(How-To) لمحات سے متعلق تلاش میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جو اس بات کا اظہار ہے کہ اب لوگ سیکھنے اور سمجھنے کیلئے ٹک ٹاک کا رخ کر رہے ہیں۔

Leave a reply