ہرسودھندکاراج:موٹروےمختلف مقامات سےٹریفک کیلئےبند

0
18

ہرسودھندکاراج،حدنگاہ میں کمی کےباعث موٹروےکومختلف مقامات سےٹریفک کیلئےبندکردیاگیا۔
ترجمان موٹروےپولیس سیدعمران احمدکاکہناہےکہ موٹروےایم ون مین ٹول پلازہ پشاورسےصوابی تک دھند کےباعث بند رہی ،جبکہ موٹروےایم2لاہورسےکوٹ مومن تک دھندکی وجہ سےٹریفک معطل رہی ۔اُدھر لاہورسیالکوٹ موٹروے ایم 11دھندکی وجہ سےبندرہی ،لاہورایسٹرن بائی پاس دھندکی وجہ سےبندرہا۔
ترجمان کامزیدکہناہےکہ موٹروےایم3فیض پورسےدرخانہ تک دھندکی وجہ سےبندرہی ،موٹروےایم4پنڈی بھٹیاں سےفیصل آباد،شورکوٹ سےملتان تک ٹریفک کےلئے بندرہی،موٹروےایم5ملتان سےروہڑی تک دھندکی وجہ سےٹریفک معطل رہی۔
ترجمان کابتاناہےکہ قومی شاہراہ پرلاہور،مانگامنڈی،پھول نگراورپتوکی میں شدید دھندرہی ،اوکاڑہ ،ساہیوال ،کسوال،اقبال نگراورمیاں چنوں میں دھندکاراج رہا۔
ترجمان کےمطابق حدنگاہ میں بہتری کےبعدموٹرویزکوٹریفک کےلئےکھول دیاگیا۔
ترجمان موٹروےپولیس سیدعمران احمدکاکہناہےکہ موٹرویزکی بندش کامقصدعوام کی جان ومال کاتحفظ ہے، شہری غیرضروری سفرسےگریزکریں،فوگ لائٹس کااستعمال لازمی کریں اوردھندکےباعث حدرفتار میں کمی اورمناسب فاصلہ رکھیں۔

Leave a reply