سب ٹھیک ہےچیزیں بہتری کی طرف جارہی ہیں،فیلڈمارشل

0
6

فیلڈمارشل سیدعاصم منیرنےکہاہےکہ سب ٹھیک ہےچیزیں بہتری کی طرف جارہی ہیں۔
فیلڈمارشل سیدعاصم منیرکاایوان صدرمیں صحافیوں سےغیررسمی گفتگوکرتے ہوئے کہناتھاکہ سب ٹھیک ہے،سب آپ کےسامنےہے،چیزیں بہتری کی طرف جارہی ہیں،پاکستان اب اونچی اڑان کی طرف جائےگا۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی سٹاف وچیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظوری کے بعد ایوان صدربھجوا ئی تھی۔جس پرصدرمملکت آصف علی زرداری کےدستخط کے بعدوزارت دفاع نےنوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر چیف آف آرمی سٹاف کے ساتھ ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز بھی بن گئے، یہ تعیناتی پانچ سال کے لیے ہے۔
واضح رہےکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے۔

Leave a reply