معین خان کے انتقال کی جعلی خبر:سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم رکن کی دعا کی درخواست

0
6

سوشل میڈیانےاسمبلی ممبران کوبھی گمراہ کردیا،سابق کپتان کےانتقال کی جھوٹی خبرپرایم کیوایم رہنما نے معین خان کی مغفرت کی دعاکی درخواست کرڈالی۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما صابر قائمخانی نے سابق کرکٹر معین خان کے انتقال کی جعلی خبر پر ایوان میں ان کے لیے دعا کی درخواست کی۔
ایوان میں موجود اراکین نے فوراً انہیں ٹوکتے ہوئے بتایا کہ کرکٹر معین خان کے انتقال کی خبر غلط ہے۔
اسپیکر سندھ اسمبلی نے بھی صابر قائمخانی کو غلط معلومات سے آگاہ کیا، جس پر انہوں نے کھڑے ہو کر معذرت کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں 54 سالہ سابق کپتان معین خان کے انتقال کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر پھیل گئی تھی، جس کے بعد معین خان نے خود وضاحت کی کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں۔
اصل میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے 65 سالہ سینئر کرکٹر معین  راجپوت کا انتقال ہوا تھا، تاہم سوشل میڈیا پر غلطی سے معین راجپوت کے بجائے ٹیسٹ کرکٹر معین خان کی تصویر شیئر کر دی گئی تھی۔

Leave a reply