مشہوربرطانوی ایئرلائن بلیو آئی لینڈز بند، تمام فلائٹس کینسل

0
7

فضائی مسافروں کیلئے اہم خبر، مشہور برطانوی ایئرلائن بلیو آئی لینڈز نے بھاری قرض کے باعث فوری طور پر اپنی سروسز بند کرنے کا اعلان کر دیا، جبکہ مسافروں کیلئے شیڈول تمام پروازیں بھی منسوخ کردیں۔
برطانوی ایئرلائن بلیو آئی لینڈز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام پروازیں فوری طور پر منسوخ کی جارہی ہیں ،جبکہ مسافروں کو ایئرپورٹ کا رخ نہ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔بلیو آئی لینڈز، چینل آئی لینڈ پر مبنی کیریئر ہے، جس نے جرسی اور گرنسی سے برطانیہ کے سات ایئرپورٹس یلئے پرواز کا آغاز کیا تھا، جبکہ کچھ بین الاقوامی راستوں کیلئے بھی اس ایئرلائن نے پروازیں چلائی تھیں ،تاہم حکام نے اسے اچانک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ویب سائٹ پرجاری بیان میں کہا گیا کہ بلیو آئی لینڈز کے ذریعے چلنے والی مستقبل کی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، برائے مہربانی ایئرپورٹ آنے سے گریز کریں جب تک کہ آپ کیلئے متبادل انتظامات نہ کرلیے جائیں،ایئر لائن انتظامیہ کو مسافروں کو پہنچنے والی تکلیف پر شدید افسوس ہے۔
بلیو آئی لینڈز سے براہ راست بکنگ کرنیوالوں کو ایئر لائن نے مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے بینک سے رابطہ کریں اور جنہوں نے ٹریول ایجنٹ کے ذریعے بکنگ کروائی ہے ،وہ کمپنی سے رابطہ کریں۔آپ کو بتاتے چلیں کہ بلیو آئی لینڈز نامی ایئرلائن کو 2006 میں شروع کیا گیا تھا، تب اس کا نام راک ہاپر تھا۔

Leave a reply