معروف گلوکار گوہر ممتاز اور آئمہ بیگ کا نیا گانا ’’ہر سال‘‘ ریلیز

پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکاروں گوہر ممتاز اور آئمہ بیگ نے اپنا نیا گانا ’’ہر سال‘‘ ریلیز کر دیا ۔
اس گانے کوگوہر ممتاز نے خود تحریر کیا ہے اور اس کی موسیقی بھی خود ہی تریب دی ہے۔ اس گانے کی ریلیز گلوکار گوہر ممتازکی زندگی کے قابلِ ذکر لمحات میں سے ایک ہے ،کیونکہ اس گانے کیلئے ان کے بینڈ ’’جل‘‘ نے بھی اشتراک کیا ہے۔میوزک ویڈیو میں دونوں گلوکار گرمجوشی سے گانا گاتے اور جیمنگ کرتے نظر آتے ہیں۔
یہ ان دونوں فنکاروں کا پہلا باقاعدہ اسٹینڈ الون اشتراک ہے، جس میں گوہر ممتاز کے بینڈ ’جل‘ نے بھی حصہ لیا ہے۔















