مشہورِ زمانہ گانے’’ٹو مچ‘‘کے گلوکار سینٹرل سی نے اسلام قبول کرلیا

0
7

مشہورِ زمانہ گانے’’ٹو مچ‘‘کے گلوکار سینٹرل سی نے اسلام قبول کرلیا۔
معروف برطانوی گلوکار اپنی منفرد موسیقی اور عام زندگی سے جڑے بولوں کی وجہ سے دنیا بھر میں لاکھوں مداح رکھتے ہیں۔
مشہورِ زمانہ برطانوی ریپر اور گلوکار سینٹرل سی (Central Cee) نے حال ہی میں اسلام قبول کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا ہے۔
سینٹرل سی نے ایک لائیو اسٹریمنگ کے دوران کلمہ شہادت پڑھا اور مداحوں کو بتایا کہ وہ اب مسلمان ہو چکے ہیں۔ اسلام قبول کرنے کے بعد انہوں نے اپنا نام اوکلی (Oakley) سے تبدیل کر کے ’عقیل‘ (Aqeel/Akhil) رکھ لیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ان کے اس فیصلے کو بہت سراہا جا رہا ہے، اور مسلم کمیونٹی سمیت دنیا بھر سے ان کے چاہنے والے انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔

Leave a reply