مسافر اور مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ، اطلاق آج سےہو گا

ریل کے مسافروں کیلئےاہم خبر،پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان ریلویز نے مسافر اور مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ۔
ریلوے حکام کے مطابق کرایوں میں اضافہ آپریشنل اخراجات میں اضافے کے باعث کیا گیا ہے۔
ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق اکانومی کلاس کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ،جبکہ اے سی کلاسز کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے، اس کے علاوہ مال گاڑیوں کے کرایوں میں 20 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 20 فیصد اضافے کے بعد ٹرینوں کے آپریشنل اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا ۔
ترجمان ریلوے کے مطابق مسافر ٹرینوں کے آپریشنل اخراجات کا اضافی بوجھ ادارہ اپنی سطح پر بھی برداشت کرے گا ۔تاکہ مسافروں پر مکمل بوجھ منتقل نہ ہو۔
اعلامیے کے مطابق کرایوں میں اضافے کا اطلاق آج 9 مارچ سے تمام مسافر ٹرینوں اور مال گاڑیوں پر ہو گا، تاہم وہ مسافر جنہوں نے پہلے سے ٹکٹ بک کروا رکھے ہیں، ان پر نئی شرحوں کا اطلاق نہیں ہو گا۔















