فضاعلی کی ندایاسرپرتنقید:یاسر نواز میدان میں آ گئے

0
14

معروف اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر یاسر نواز نے اپنی اہلیہ، اداکارہ و میزبان ندا یاسر پر تنقید کرنے والی ساتھی اداکارہ فضا علی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
یاسر نواز نے اہلیہ کا دفاع کرتے ہوئے فضا علی کے رویے کو سستی شہرت حاصل کرنے کا طریقہ قرار دیا۔
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں یاسر نواز نے فضا علی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری معصوم بیوی کا پیچھا چھوڑ دو، تم مسلسل مشہور ہو رہی ہو، اب کیا اس کی جان لو گی؟ اللہ بھی معاف کر دیتا ہے، انسان معاف نہیں کرتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ندا کو معاف کر دو، جتنا مشہور ہونا تھا ہو چکی ہو، بس اب ختم، اس چیپٹر کو بند کرو اور آگے بڑھو، کسی اور کو پکڑو اور اس کی بینڈ بجاؤ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ فضا علی نے فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز سے متعلق ندا یاسر کے بیان پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
معاملہ یہیں ختم نہیں ہوا، جب ندا یاسر نے فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز سے عوامی طور پر معافی مانگی تو فضا علی نے ایک اور ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں میزبان کو معافی پر بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ معافی سے پہلے کی گئی غلطی کا خمیازہ ادا نہیں کیا جا سکتا۔

Leave a reply