فواداورماہرہ خان کی فلم’’نیلوفر‘‘کارنگارنگ پریمئرلانچ

0
43

پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف جوڑی فوادخان اورماہرہ خان کی فلم ’’نیلوفر‘‘ کا رنگا رنگ  پریمئر لانچ  کر دیا گیا۔
لاہورمیں خوبصورتی کے جلوے،ستارے زمین پر اتر آئے، اداؤں نے خوبصورتی کو پیچھے چھوڑ دیا۔جی ہاں فلم’’ نیلوفر‘‘کے پریمئرمیں لالی ووڈ کے ستارے ایک جگہ اکٹھے ہو گئے۔
پاکستانی سپر اسٹارزفواد خان اور ماہرہ خان ایک بار پھر سینماگھروں میں آگئے۔ جوڑی کی نئی فلم’’ نیلوفر‘‘کا پریمئیر شو لاہور کے مقامی سینما میں منعقد ہوا جس میں اداکارہ ریشم،راحت فتح علی خان ، علی ظفر ،عاطف اسلم، بہروز سبزواری،فاطمہ امجد، ثروت گیلانی بھی شریک ہوئے جنہوں نے فلم کے پریمیئر کو چار چاند لگا دئیے۔
فنکاروں کا کہنا تھا کہ نیلوفر بہت معیاری فلم ہے ۔فواد خان اور ماہرہ کی جوڑی دھمال کر دے گی۔اگر ملک میں معیاری اوراچھی سٹوریز پر فلمیں بنیں تو انڈسٹری کی بقاء اور سینما گھروں کی رونقیں دوبارہ بحال ہوسکتی ہیں۔

Leave a reply