گزشتہ سال کےمقابلے9ارب کااضافہ ایف بی آراصلاحات کی کامیابی ہے ،وزیراعظم

0
7

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ گزشتہ مالی سال کےمقابلے9ارب کااضافہ ایف بی آراصلاحات کی کامیابی ظاہرکرتاہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ایف بی آرٹیکس سےمتعلق اجلاس منعقد ہوا ،جس میں وزیراعظم نے ریکارڈ5.9ملین ٹیکس گوشوارےجمع ہونے پر ایف بی آرحکام کی پذیرائی کی،شہبازشریف نےرواں مالی سال کےپہلے4ماہ ریکارڈ ٹیکس گوشوارےجمع ہونےپرعوام کاشکریہ اداکیا۔
اس موقع پروزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ اللہ کےفضل سےٹیکس نظام میں اصلاحات کےمثبت نتائج آرہےہیں،ایف بی آرمیں میرٹ کی بالادستی کواولین ترجیح دی گئی،محنتی افسران کی حوصلہ افزائی اورناقص کارکردگی کی حوصلہ شکنی سے پرفارمنس کلچرمتعارف کرایا۔ایف بی آرکی ڈیجیٹائزیشن کی نگرانی ہرہفتہ واراجلاس میں خودکی،ٹیکس گوشوارےجمع کرانےکےعمل کوآسان اورسبل بنایاگیا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ بندرگاہوں پرخودکارکلیئرنس نظام سےکرپشن کےخاتمے اور کارکردگی میں بہتری ممکن ہوئی،غیررسمی معیشت کےخاتمےکیلئےپوائنٹ آف سیل کی تعدادمیں اضافہ کیاگیا،سیلزٹیکس چوری کی روک تھام حکومت کی کامیاب پالیسیوں کاثبوت ہے،گزشتہ مالی سال کےمقابلے9ارب کااضافہ ایف بی آراصلاحات کی کامیابی ظاہرکرتاہے۔
وزیراعظم کاکہناتھاکہ ایف بی آرنظام میں مزیداصلاحات کاسلسلہ تسلسل سےجاری ہے،کرپشن اور غیررسمی معیشت کےخاتمےکیلئےدن رات سرگرم ہیں۔

Leave a reply