ایف بی آرکی ٹیکس وصولیوں کاہدف کم کرنےکاامکان

پاکستان اوربین الاقوامی مالیت ادارہ (آئی ایم ایف )کےدرمیان مذاکرات میں فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر)کی ٹیکس وصولیوں کاہدف کم کرنےکاامکان ہے۔
پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان 7ارب ڈالرکے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی پروگرام کے تحت اسٹاف لیول معاہدے تک پہنچنے کے لیے ورچوئل مذاکرات جاری ہیں۔
ایف بی آرکی جانب سے آئی ایم ایف کےساتھ طےشدہ جی ڈی پی کے 11فیصد ٹیکس ٹوجی ڈی پی تناسب کاہدف حاصل نہ کرنےکاخدشہ ظاہرکیاگیاہے۔
فریم ورک کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف کم کر کے جون 2026 تک 134.5 کھرب روپے کر دیا جائے گا۔
رواں مالی سال کےپہلےآٹھ ماہ میں نظرثانی شدہ ہدف کےمقابلےمیں 428ارب روپےکی ٹیکس وصولی کم رہی ہے۔















