
فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر)ٹیکس ہدف حاصل کرنےمیں ناکام،جولائی سےاکتوبرتک 270ارب روپےکاریونیوشارٹ فال ہے۔
ذرائع کےمطابق رواں سال جولائی سےاکتوبر4109ارب روپےکےہدف کی نسبت 3840ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا،ایف بی آرنےجولائی سےاکتوبر 205 ارب روپےکےریفنڈزبھی جاری کیے ،اکتوبر کے دوران1026ارب روپےہدف کی نسبت 70ارب روپےکم ٹیکس جمع ہوا،اکتوبرکےدوران انکم ٹیکس کی مدمیں438ارب روپےجمع ہوئے۔
ذرائع کاکہناہےکہ اکتوبرمیں345ارب روپےکاسیلزٹیکس جمع ہوا،اکتوبرمیں فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں70ارب روپےجمع ہوئے،اکتوبرمیں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 107ارب روپےریونیوجمع کیاگیا ،اکتوبرکےدوران 48ارب روپےکےریفنڈجاری کیےگئے۔
ذرائع کابتاناہےکہ آئی ایم ایف نےایف بی آرکاہدف14ہزار131ارب سےکم کرکے 13 ہزار 970ارب روپےکردیا،آئی ایم ایف سےمشاورت کےبعدایف بی آرہدف میں تقریباً169ارب روپےتک کمی ہوئی ہے۔















