آٹھ فروری احتجاج: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا ایک بار پھر پنجاب کا رخ

0
24

آٹھ فروری کو ہونے والے احتجاج کے سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ایک بار پھر پنجاب کا رخ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی جمعرات کے روز اڈیالہ کے باہر ریلی کی قیادت کریں گے، جس میں شرکت کے لیے کارکنان کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اس ریلی میں بانی تحریک انصاف کی بہنیں بھی سہیل آفریدی کے ہمراہ شریک ہوں گی۔
اڈیالہ کے بعد سہیل آفریدی میانوالی، فیصل آباد اور ملتان کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آٹھ فروری سے قبل وزیراعلیٰ سہیل آفریدی تحریک تحفظ آئین کی قیادت کے ساتھ ساتھ اپنی الگ انتخابی مہم بھی چلائیں گے۔

Leave a reply