وفاقی آئینی عدالت نےسپرٹیکس کودرست قراردےدیا

0
9

وفاقی آئینی عدالت نےانکم ٹیکس کاسیکشن 4بی بحال کرتےہوئےسپرٹیکس کودرست قراردےدیا۔
چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نےسپرٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔مختلف کمپنیوں کےوکیل مخدوم علی خان نےاپنےجواب الجواب دلائل مکمل کیے۔جس کےبعدوفاقی آئینی عدالت نےفیصلہ محفوظ کیا۔چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان نےفیصلہ پڑھ کرسنایا۔
وفاقی آئینی عدالت کےفیصلےمیں کہاگیاکہ ہائیکورٹس کاقانون کوامتیازی قرار دینادرست نہیں تھا،مضاربہ ،میوچل فنڈزاوربینولیٹ فنڈزپرٹیکس کااطلاق نہیں ہوگا،مختلف سیکٹرزسےمتعلق الگ قانونی رعایتیں برقراررہیں گی،آئل اینڈگیس سیکٹرمیں جس کی جورعایت ہوگی وہ متعلقہ کمشنرزسےحاصل کرسکےگا۔
فیصلےمیں عدالت نےسپرٹیکس کودرست قراردےدیااورکہاکہ کیس کےقابل سماعت ہونےپراعتراضات مستردکیےجاتےہیں،انکم ٹیکس آرڈیننس کی سیکشن 4بی 2015سےبرقراررکھی جائےگی،پارلیمنٹ قانون سازی کےذریعےلیوی ٹیکس عائدکرنےکامجازہے۔
وفاقی آئینی عدالت نےانکم ٹیکس کاسیکشن 4بی بحال کردیا۔
خیال رہےکہ وفاقی حکومت کوفیصلہ سے300ارب سےزائدکافائدہ ہوگا۔
واضح رہے کہ وفاقی آئینی عدالت نےسپرٹیکس کیس کی سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیاتھا۔

Leave a reply