فیفاکا ورلڈ کپ 2026 کیلئےبڑی انعامی رقم کا اعلان

0
7

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کیلئے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔
2026 فیفا ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 65 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم ہوگی۔2022کے فیفا ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 44 کروڑ ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم کی گئی تھی۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کی فاتح ٹیم کو 5کروڑ ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی، پچھلے ایڈیشن کی فاتح ٹیم کو 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم دی گئی تھی۔فیفا ورلڈ کپ رنر اپ ٹیم کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم دی جائے گی، جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 2 کروڑ 90 لاکھ اور چوتھے نمبر کی ٹیم کو 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔
اعلامیے کے مطابق پانچویں سے آٹھویں پوزیشن کی ٹیموں کو ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالرز ملیں گے جبکہ نویں سے 16ویں پوزیشن کی ٹیم کو ڈیڑھ کروڑ ڈالر زکی انعامی رقم دی جائے گی۔
فٹبال ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے والی ہر ٹیم کو فیفا تیاریوں کیلئے اضافی 15 لاکھ ڈالرز بھی دے گا۔

Leave a reply