فیفا ورلڈ رینکنگ:فرانس ایک بارپھرپہلی پوزیشن پرآگیا

فیفا ورلڈ رینکنگ میں فرانس 2018 کے بعد ایک بارپھر ٹاپ پوزیشن پر آگیا۔
تازہ درجہ بندی میں اسپین دوسرے اور ارجنٹینا تیسرے نمبر پر آگئے جبکہ پرتگال کی ٹیم ایک درجہ ترقی کرکےپانچویں نمبرپرپہنچ گئی۔اوربرازیل کی ٹیم چھٹے نمبر پر چلی گئی۔ان کےعلاوہ پہلی 50پوزیشنوں میں ترکیہ، آئیوری کوسٹ، سوئیڈن اور تیونس کی نمایاں بہتری رہی، تاہم ویتنام نے 9درجےترقی کےساتھ بڑی چھلانگ لگائی جبکہ نیپال اور بھوٹان کی پوزیشن پہلے سے بہتر رہی۔
فیفاورلڈکپ2026کیلئے کوالیفائی کرنےوالی 48ٹیموں میں 37ٹاپ 50ٹیموں میں شامل ہیں، جب کہ اٹلی، ڈنمارک اور نائجیریا ٹاپ 30 میں ہونے کے باوجود ورلڈکپ 2026 میں جگہ بنانےمیں ناکام رہی۔
میانمارسےشکست کی وجہ سےپاکستان تنزلی کےبعد رینکنگ میں 202 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔















