فلم ٹی وی کےناموراداکارشجاعت ہاشمی 78برس میں انتقال کرگئے

0
7

پاکستانی فلم اور ٹی وی کے نامور سینئر اداکار اور صداکار شجاعت ہاشمی 78 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔
تفصیلات کےمطابق شجاعت ہاشمی پاکستان ٹیلی ویژن کےسنہری دورکےنمایاں اداکاروں میں شمار ہوتے تھے۔
خاندانی ذرائع کےمطابق شجاعت ہاشمی کچھ عرصےسےعلیل تھے،سروسز ہسپتال لاہورمیں اُن کاانتقال ہوا۔
انہوں نے پی ٹی وی کے شاہکار ڈرامے’’وارث‘‘ میں’’ مولاداد‘‘ کا لازوال کردار ادا کیا۔ ان کے دیگر مشہور کاموں میں فلم’’خاک اور خون‘‘ اور ڈرامہ ’’وڈا خان‘‘ شامل ہیں۔
خاندانی ذرائع کےمطابق شجاعت ہاشمی کی نمازجنازہ آج رات9بجےجامعہ نعیمہ میں اداکی جائےگی۔
حکومتِ پاکستان نے ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں 1994 میں انہیں صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی سے نوازا تھا۔
ان کی وفات پر شوبز انڈسٹری اور مداحوں کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Leave a reply