کوئٹہ:اچکزئی پلازہ میں آتشزدگی،لاکھوں کاسامان جل کرخاکستر

0
19

کوئٹہ کےپرنس روڈپرواقع اچکزئی پلازہ میں آتشزدگی کاواقعہ پیش آیا،جس کےنتیجےمیں لاکھوں کاسامان جل کرخاکسترہوگیا، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
تفصیلات کےمطابق بلوچستان کےدارالحکومت کوئٹہ کے پرنس روڈ پر واقع اچکزئی پلازہ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔آگ پلازہ کی بالائی منزلوں میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا۔آتشزدگی سے200سےزائددکانوں کونقصان پہنچاہے۔
فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، تاہم تنگ گلیوں اور دھوئیں کے باعث امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، لیکن دکانوں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جلنے کا خدشہ ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے علاقے کی بجلی منقطع کر دی گئی ہے تاکہ آگ کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

Leave a reply