پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں پہلی مرتبہ روبوٹک سرجری کا آغاز کر دیا گیا

0
108

پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں پہلی مرتبہ روبوٹک سرجری کی جدید سہولت کا آغاز کر دیا گیا ہے، جسے صوبہ خیبرپختونخوا کے شعبہ صحت میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
روبوٹک سرجری جدید میڈیکل سائنس کا ایک جدید طریقہ علاج ہے جس میں سرجری ڈاکٹرز ہی انجام دیتے ہیں، تاہم انہیں ایک جدید روبوٹک سسٹم کی مدد حاصل ہوتی ہے۔ اس نظام کے ذریعے انتہائی باریک آلات اور ہائی ڈیفینیشن کیمرے استعمال کیے جاتے ہیں، جو جسم کے اندرونی حصوں کو نہایت واضح انداز میں دکھاتے ہیں۔
اس جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے لیے ڈاکٹرز کو خصوصی تربیت بھی فراہم کی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق روبوٹک سرجری کی مدد سے پیچیدہ آپریشنز زیادہ درست انداز میں اور کم وقت میں ممکن ہوتے ہیں، جبکہ انسانی ہاتھ سے ہونے والی معمولی غلطیوں کے امکانات بھی نمایاں حد تک کم ہو جاتے ہیں۔
روبوٹک سرجری کے باعث مریضوں کو کئی اہم فوائد حاصل ہوتے ہیں، جن میں کم زخم، کم خون کا ضیاع، انفیکشن کے کم امکانات اور تیز رفتار صحت یابی شامل ہیں۔
لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں اس جدید سہولت کے آغاز کے بعد خیبرپختونخوا کے مریضوں کو جدید علاج کے لیے دیگر بڑے شہروں یا بیرونِ ملک جانے کی ضرورت کم ہو جائے گی، جو صوبے کے شعبہ صحت کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو سکتا ہے۔

Leave a reply