پہلاون ڈے:بنگلہ دیش کاپاکستان کیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ

پہلےون ڈےمیچ میں بنگلہ دیش نےپاکستان کےخلاف ٹاس جیت کرپہلےفیلڈنگ کرنےکافیصلہ کیاہے۔
پاکستان اوربنگلہ دیش کےدرمیان تین میچزپرمشتمل ون ڈےسیریزکاپہلامیچ آج ڈھاکا میں کھیلا جارہاہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے 4 کھلاڑی ون ڈے ڈیبیو کر رہے ہیں، صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، عبد الصمد اور شامل حسین اپنے کیرئیرکا پہلا ون ڈے کھیل رہے ہیں۔واضح رہے کہ صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی ٹاپ اسکورر رہ چکے ہیں۔
ون ڈےسیریزکادوسرامیچ 13اورتیسرااورآخری میچ15مارچ کوکھیلا جائےگا ،سیریز کے تمام میچز ڈھاکا کے شیر بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا ہم اگر ٹاس جیتتے تو اس ٹریک پر پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے، اس وکٹ پر 270 سے 280 تک ایک اچھا ٹوٹل ہوگا۔















