جنوب مشرقی ایشیا میں سیلاب و لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں، ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

جنوب مشرقی ایشیا میں سیلاب و لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری،مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد99تک پہنچ گئی۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق جنوب مشرقی ایشیا میں بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی، مجموعی طور پر 99 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ویتنام میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 91 افراد ہلاک ہوئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 8 افراد جان سےگئے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 335 ملی میٹر بارش سے 300 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ملائیشیا میں خراب صورتِ حال کے سبب 15 ہزار افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔















