دھند کے باعث لاہور ، فیصل آباد اور دیگر شہروں کیلئے ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری

0
12

ریل کے مسافروں کیلئے اہم خبر،دھند کے باعث لاہور اور فیصل آباد سے کراچی، کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو روانہ ہونیوالی ٹرینوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق قراقرم 42-ڈاون کراچی کیلئے سہ پہر 3 بجے کی بجائے 1 گھنٹہ تاخیر سے سہ پہر 4 بجے لاہور سے روانہ ہوگی۔پاک بزنس ایکسپریس 34-ڈاون کراچی کیلئے سہ پہر 4 بجکر 30 منٹ کی بجائے 1 گھنٹہ 45 منٹ تاخیر سے شام 6 بجکر 15 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی۔کراچی ایکسپریس 16-ڈاون کراچی کیلئے شام 6 بجے کی بجائے 1 گھنٹہ 30 منٹ تاخیر سے رات 7 بجکر 30 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی۔
لالہ موسیٰ سے کراچی جانیوالی ملت ایکسپریس 18-ڈاون کراچی شام 5 بجکر 50 منٹ کی بجائے 1 گھنٹہ تاخیر سے 6 بجکر 50 منٹ پر فیصل آباد سے روانہ ہوگی۔کراچی، کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے والی باقی تمام ٹرینیں اپنے مقررہ اوقات کار کے مطابق رواں دواں ہیں۔

Leave a reply