دھندکاراج:حدنگاہ میں کمی پرموٹروےہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند

دھندکاراج برقرار،حدنگاہ میں کمی پرموٹروےکوہرقسم کی ٹریفک کیلئے بندکردیاگیا۔
ترجمان موٹروےپولیس سیدعمران احمدکاکہناہےکہ موٹروےایم2لاہورسےکوٹ مومن تک دھند کی وجہ سےبندرہی جبکہ لاہورسیالکوٹ موٹروےایم11پردھندکی وجہ سےٹریفک معطل رہی،موٹروےایم3فیض پورسےدرخانہ تک دھندکی وجہ سےبندرہی ۔
ترجمان موٹروےکاکہناہےکہ موٹروےایم 4پنڈی بھٹیاں سےملتان تک دھندکی وجہ سےبند رہی جبکہ موٹروےایم5ملتان سےظاہرپیرتک دھندکی وجہ سےبندرہی اورقومی شاہراہ پرلاہور،مانگامنڈی،پھول نگراورپتوکی میں دھند کی وجہ سےٹریفک متاثررہی دوسری جانب اوکاڑہ ،ساہیوال،چیچہ وطنی ،اقبال نگر،میاں چنوں اورخانیوال میں بھی دھندسےبندرہی ۔
ترجمان موٹروےپولیس سیدعمران احمدکاکہناہےکہ حدنگاہ میں بہتری کےبعدموٹروےکوٹریفک کےلئے کھول دیاگیا۔
ترجمان موٹرپولیس کاکہناہےکہ شہری غیرضروری سفرسےگریزکریں،فوگ لائٹس کااستعمال لازمی کریں اوردھندکےباعث حدرفتارمیں کمی اورمناسب فاصلہ رکھیں۔















