میٹروبس اور اورنج ٹرین کےمسافروں کیلئےٹکٹ کانیاطریقہ متعارف

0
13

بلاگ:عتیق مجید
عوام کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری،میٹروبس اور اورنج ٹرین استعمال کرنے والوں کیلئے سفر ہوا اوربھی آسان۔ کیونکہ اب آپ کو ٹوکن لینے کی ضرورت نہیں۔ جی ہاں۔ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے دبئی طرز کا جدید ترین اور آسان سسٹم متعارف کروادیا ہے۔
اب کہیں بھی سفر کرنا ہو تو اپنے موبائل میں والٹ ایپ ڈاون لوڈ کریں وہی سے ٹکٹ جنریٹ کریں گے تو کیو آر کوڈ آجائے گا اسے مشین پر سکین کریں اور با آسانی سفر کریں۔ اسکے علاوہ حکومت نے ایک نیا کارڈ بھی متعارف کروادیا ہے۔ پہلے میٹروبس اور اورنج ٹرین کے علاوہ نئی آنے والی ہر ٹرانسپورٹ کے استعمال کیلئے الگ الگ ٹوکن یا کارڈ لینے پڑتے تھے۔ مگر اب حکومت نے سارے نظام کو تبدیل کرکے ایک ٹی کیش کارڈ متعارف کروادیا ہے۔ یعنی اب پنجاب بھر میں صرف ایک ہی کارڈ کو ریچارج کرے اور پورے پنجاب میں کہیں پر بھی اسے استعمال کریں۔
اور تو اور نئی آنے والے الیکڑک ٹرام کیلئے بھی یہ کارڈ قابل استعمال ہوگا۔ جبکہ سٹوڈنٹ کیلئے الگ کارڈ بھی متعارف کروایا جائے گا جس کے ذریعے پنجاب بھر کے طلبہ سوموار سے جمعہ تک سرکاری ٹرانسپورٹ سروس مفت استعمال کرسکیں گے۔

Leave a reply