سابق کپتان جاوید میانداد کی طبیعت ناساز، ہسپتال پہنچ گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان اورمایانازبلےبازجاویدمیاندادکوطبیعت ناساز ہونےپرہسپتال منتقل کیاگیا جہاں پرطبی معائنہ کےبعدڈسچارج کردیاگیا۔
ذرائع کےمطابق سابق کپتان جاویدمیاندادکودل میں تکلیف کےباعث کراچی کےاین آئی سی وی ڈی ہسپتال میں منتقل کیاگیاجہاں پرڈاکٹرزنےاُن کا معائنہ کیا اورسابق کھلاڑی کےکچھ ضروری ٹیسٹ کرنے کے بعد اینجیوگرافی کی اور رپورٹ کے مشاہدے کے بعد اُن کو صحت مند قرار دے دیا۔ڈاکٹرزنےپھرجاویدمیاندادکو گھر جانے کی اجازت دے دی۔
دوسری جانب جاوید میاں داد نے این آئی سی وی ڈی میں دی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
ہسپتال میں طبی معائنہ کےبعدگھرروانگی سےپہلےسابق کپتان جاویدمیاں داد کاکہناتھاکہ میں بہت بہتری محسوس کر رہا ہوں، اللہ کا کرم رہا اور قوم کی دعائیں رہیں تو صحت میں مزید بہتری آئے گی۔















