سابق گورنراسٹیٹ بینک شمشاداخترانتقال کرگئیں

0
64

پاکستان کی پہلی خاتون گورنر اسٹیٹ بینک اور سابق نگران وفاقی وزیرِ خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
ذرائع کے مطابق سابق گورنراسٹیٹ بینک ڈاکٹرشمشاداخترکا انتقال دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوا۔شمشاداخترپاکستان اسٹاک ایکسچینج ایس ایس جی سی کی چیئرپرسن تھیں۔
مرحومہ کی نمازِ جنازہ کل بروز اتوار بعد از نمازِ ظہر ادا کی جائے گی۔
ڈاکٹر شمشاد اختر کا شمار ملک کی ممتاز ماہرینِ معاشیات میں ہوتا تھا، انہوں نے اسٹیٹ بینک سمیت مختلف قومی و بین الاقوامی اداروں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔

Leave a reply