سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس کینسر میں مبتلا، ہسپتال میں زیر علاج

0
34

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور چیف سلیکٹر محمد الیاس کو کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کی تشخیص ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس کوجگرکےکینسرکی تشخیص ہوئی ہےجس کی وجہ سےاُن کو علاج کے لیے لاہور کے ایک مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔
محمد الیاس نے اس مشکل وقت میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے مدد کی اپیل کی ہے، جبکہ انہوں نے قوم سے اپنی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔
محمد الیاس قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن، جونیئر سلیکشن کمیٹی اور ویمن کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے بھی ہیڈ رہ چکے ہیں۔

Leave a reply