فری گورنمنٹ سکالرشپ، پاکستان بھر کے طلبا کیلئے خوشخبری

0
15

فری سکالرشپ، پاکستان بھر کے طلبا کیلئے اہم خبر، طلبا کےلیے میرٹ پر مبنی سکالرشپ کارڈ کا اجرا کیا جارہا ہے، ہنرمند پنجاب پروگرام کے تحت پاکستان بھر کے طلبا اس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔
ہنرمند پنجاب کے سوشل میڈیا پیج پر جاری پیغام میں طلبا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے مستقبل کو تبدیل کرنے کا موقع ضائع نہ کریں، پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ اہلیت کے معیار پر پورا اترنے والے طلبا 100 فیصد مفت آئی ٹی ٹریننگ پروگرام میں شریک ہوسکتے ہیں۔
نمایاں طلبا کے لیے میرٹ پر مبنی سکالرشپ کارڈ کا اجرا کیا جارہا ہے، اس سکالر شپ کارڈ کے ساتھ طلبا مفت لیپ ٹاپ، سولر پینلز، ای بائیکس اور سکالرشپ کے فوائد اور خصوصی تعاون حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ پروگرام پاکستان میں ہر اس طالبعلم کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو اپنی صلاحیتوں کو اپ گریڈ کرنا چاہتا ہے۔
ایسے طلبا جو ایک مضبوط کیریئر بنانا چاہتے ہیں اور اعتماد کے ساتھ ڈیجیٹل مستقبل میں قدم رکھنا چاہتے ہیں، ان کا تعلق کسی بھی شہر یا گاؤں سے ہو یہ موقع ان کےلیے ہے۔جلد اپلائی کرنے کےلیے طلبا کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ صرف پرجوش اور حوصلہ مند طلبا ہی یہ سکالرشپ کارڈ جیتیں گے، جبکہ اپلائی کرنے کےلیے طلبا کے ساتھ نمبر بھی شیئر کیا گیا ہے۔

Leave a reply