جی ایچ کیوحملہ کیس:سماعت بغیرکارروائی کےملتوی

بانی پی ٹی آئی عمران خان کےخلاف جی ایچ کیوحملہ کیس کی سماعت بغیرکارروائی کےملتوی کردی گئی۔
راولپنڈی کی انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جی ایچ کیوحملہ کیس کی سماعت ہوئی۔بانی پی ٹی آئی کےوکیل محمدفیصل ملک پرمشتمل لیگل ٹیم جبکہ پراسیکیوٹرظہیرشاہ پرمشتمل پراسیکیوشن ٹیم عدالت میں پیش ہوئی۔
عمران خان کےوکیل محمدفیصل ملک نےاستدعاکی کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سےملاقات کرائی جائے۔
وکیل محمدفیصل ملک نےکہاکہ بانی پی ٹی آئی سےمقدمات سےمتعلق لیگل رائےلینی ہے۔
عدالت نےبغیرکسی کارروائی کےسماعت6جنوری تک ملتوی کردی۔
واضح رہےکہ مقدمےمیں اب تک استغاثہ کے45گواہان کےبیانات قلمبندکیےجاچکےہیں۔















