گلگت بلتستان: چیف الیکشن کمشنر نے اسمبلی اور بلدیاتی انتخابات کا شیڈول واپس لے لیا

0
8

گلگت بلتستان میں  چیف الیکشن کمشنر نے اسمبلی اور بلدیاتی انتخابات کا شیڈول واپس لے لیا۔
گلگت بلتستان میں چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے اسمبلی اور بلدیاتی انتخابات کا جاری کردہ شیڈول واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ انتخابی شیڈول کی واپسی کا فیصلہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسمبلی اور بلدیاتی انتخابات کا نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔ انتخابی شیڈول کی منسوخی کا نوٹیفکیشن چیف الیکشن کمشنر کے دستخط سے جاری ہوا ہے۔
واضح رہےکہ چندروزقبل گلگت بلتستان کےالیکشن کمیشن نے انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیاتھا جس کے مطابق انتخابات کیلئے پولنگ 24 جنوری 2026 کو ہونی تھی ۔

Leave a reply