ایران کے علاقے جنوبی خراساں میں سونے کی بڑی چٹان دریافت

0
6

پاکستان کے ہمسایہ اسلامی ملک ایران میں سونے کی ایک بڑی چٹان دریافت ہوئی ہے، جس کے بارے میں ایرانی حکومت نے تصدیق کر دی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ملک میں موجود سب سے بڑی کانوں میں سے ایک میں سونے کا بڑا ذخیرہ دریافت کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔سونے کی کان ’’شادان‘‘ جنوبی خراساں میں واقع ہے ، ایران کی وزارتِ صنعت، معدن و تجارت نے نئے ذخائر کی باضابطہ توثیق کر دی ہے۔
یہ سونے کا منبع و ذخیرہ رگوں کی شکل میں دکھائی دیتا ہے، جیسے ایک وسیع طلائی رگ ہو، اس ذخیرے کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس میں تقریباً 7.95 ملین ٹن آکسائیڈ اور 53.1 ملین ٹن سلفائیڈ سونا موجود ہے۔
ذہن نشین رہے کہ ایران میں سونے کی 15 کانیں ہیں، جن میں سب سے بڑی سونے کی کان ملک کے شمال مغرب میں واقع زرشوران کے علاقے میں واقع ہے۔

Leave a reply