مسلسل کمی کےبعدسونےکی قیمت میں ہزاروں روپے کابڑااضافہ

0
6

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 57 ہزار روپے سے زائد کا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 236 روپے مقرر ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 6 ہزار 773 روپے بڑھ گئی، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 92 ہزار 6 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بین الاقوامی سطح پر سونے کی فی اونس قیمت 79 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 347 ڈالر ہوگئی۔

دوسری جانب پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 140 روپے بڑھ کر 6 ہزار 942 روپے ہوگئی ہے۔

ماہرین کے مطابق معاشی اور سیاسی غیر یقینی صورتحال کے دوران سونے کو عموماً محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے، جس کے باعث سرمایہ کار دیگر اثاثوں میں غیر یقینی کی صورت میں سونے کی جانب رخ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں سونے کی قیمت طے کرنے کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی ہے، جس کے تحت مقامی مارکیٹ میں قیمت عالمی نرخ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی جاتی ہے۔

Leave a reply