سونےکی قیمت میں ہزا روں روپےکی کمی

0
5

ملک میں سونےکی قیمت میں7100روپےکی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھرکی مقامی مارکیٹ میں 24قیراط کےحامل فی تولہ سونےکی قیمت میں 7100روپےکی کمی کےبعد 5 لاکھ 33 ہزار 262 روپے ہو گئی ، اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 6 ہزار 87 روپے کی کمی سے نئی قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 186 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 324 روپے کی کمی سے 8ہزار 851 روپے کی سطح پر آگئی، جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 278 روپے کی کمی سے 7 ہزار 588روپے کی سطح پر آگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 71 ڈالر کی کمی سے 5 ہزار 105 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

Leave a reply