سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکی کمی

0
16

مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈی کی گئی ۔
صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق24قیراط کےحامل سونےکی قیمت میں 2700روپے فی تولہ کمی ہونےسے فی تولہ سونا4 لاکھ 44ہزار162 روپے پرآگیاجبکہ 10گرام سونےکی قیمت2315 روپے کی کمی سے 3لاکھ80 ہزار 797روپے ہوگئی ۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں 27ڈالرکی کمی سےفی اونس سونا4218 ڈالر پرآگیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں 41 روپے کی کمی سے فی تولہ چاندی 6004روپے پرآگئی جبکہ10گرام چاندی کی قیمت35 روپے کی کمی سے5147روپے ہوگئی ۔اورعالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 57.32ڈالر پرآگئی۔

Leave a reply