سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکی کمی،فی تولہ کتنےکاہوگیا؟جانیے

مقامی وعالمی مارکیٹ میں ایک ہی روزمیں سونےکی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
سونےکوشادی بیاہ ودیگرتقریبات پربناؤسنگھارکےلئےاستعمال کیا جاتا ہے، مگر مہنگائی کےاس دورمیں یہ خواہش صرف ایک خواب ہی بن گیاہے۔کیونکہ مہنگائی کی وجہ سےغریب ہویاامیرسب پریشان ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی سطح پر24قراط کے حامل سونےکی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار روپےکی کمی کے بعدفی تولہ سونا 4 لاکھ 23 ہزار 662 روپے کاہوگیا،جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 6002 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 63 ہزار 221 روپے ہوگئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 70 ڈالر کم ہوکر 4013 ڈالر فی اونس ہے۔















