سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکی کمی ،فی تولہ کتنےکاہوگیا؟جانیے

0
7

ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا سستا ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 400 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 236 روپے پر آ گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 9 ہزار 360 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار 985 روپے ریکارڈ کی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی جہاں فی اونس سونا 104 ڈالر کم ہو کر 4098 ڈالر پر آ گیا۔

چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ چاندی 487 روپے سستی ہو کر 6664 روپے پر آ گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 438 روپے کمی کے بعد 5641 روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 61.85 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

Leave a reply