سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکااضافہ

0
16

کاروباری ہفتےکےآخری روزمقامی اورعالمی سطح پرسونےکی قیمت میں بڑااضافہ ریکارڈکیاگیا۔
24قیراط کےحامل سونےکی قیمت میں5300روپےکااضافہ ہونےسےفی تولہ سونا4 لاکھ 44ہزار162 روپے پرکاہوگیاجبکہ 10گرام سونےکی قیمت میں4544 روپےکااضافہ ہونےسےفی 10گرام سونےکی قیمت3لاکھ80 ہزار 797روپے ہوگئی ۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونےکی قیمت میں 53ڈالرکااضافہ ہونےسےفی اونس سونےکی قیمت 4218 ڈالرپرپہنچ گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈکیاگیا،فی تولہ چاندی کی قیمت 267روپےبڑھنے سے فی تولہ چاندی5909روپےپرپہنچ گئی، 10 گرام چاندی کی قیمت229 روپے کے اضافےسے5066روپے ہوگئی ۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 56.37ڈالرپرپہنچ گئی۔

Leave a reply