سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکااضافہ

ملک بھر میں سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکااضافہ ریکارڈکیاگیا۔
سونےکوشادی بیاہ ودیگرتقریبات پربناؤسنگھارکےلئےاستعمال کیا جاتا ہے، مگر مہنگائی کےاس دورمیں یہ خواہش صرف ایک خواب ہی بن گیاہے۔کیونکہ مہنگائی کی وجہ سےغریب ہویاامیرسب پریشان ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھرکی مقامی مارکیٹ میں 24قیراط کےحامل سونے کی قیمت میں7 ہزار 900روپے کااضافہ ہونےسےفی تولہ سونا5 لاکھ23ہزار962 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10گرام سونےکا بھاؤ 6 ہزار 773 روپے بڑھ کر 4لاکھ49ہزار 212 روپے ہوگیا ہے۔
دوسری جانب عالمی بازارمیں سونے کا بھاؤ 79 ڈالر اضافے سے 5012 ڈالر فی اونس ہے۔















