سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکااضافہ

مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں ایک بارپھربڑاضافہ ریکارڈکیاگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھرمیں 24قیراط کے حامل فی تولہ سونےکی قیمت میں 16ہزار300روپےکااضافہ ہونےسےفی تولہ سونا 4لاکھ64 ہزار 62 روپےپر پہنچ گیاجبکہ دس گرام سونےکی قیمت 13,975 روپے کے اضافےسے3 لاکھ97ہزار 858 روپے ہوگئی ۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی570روپے کےاضافے سے 7,454روپےپر پہنچ گئی10گرام چاندی کی قیمت 489 روپے کے اضافے سے 6,390روپے ہوگئی۔
اُدھر عالمی مارکیٹ میں163 ڈالر کے اضافے سےفی اونس سونا 4413 ڈالرپر پہنچ گیا۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 69.70ڈالر ہوگئی۔















