کاروباری ہفتےکےپہلےروزسونےکی قیمت میں بڑااضافہ ریکارڈ

مقامی اورعالمی سطح پرکاروباری ہفتےکےپہلےروزسونےکی قیمت میں بڑااضافہ ریکارڈکیاگیا۔
سونےکوشادی بیاہ ودیگرتقریبات پربناؤسنگھارکےلئےاستعمال کیا جاتا ہے، مگر مہنگائی کےاس دورمیں یہ خواہش صرف ایک خواب ہی بن گیاہے۔کیونکہ مہنگائی کی وجہ سےغریب ہویاامیرسب پریشان ہے۔
مقامی صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق 24قیراط کےحامل فی تولہ سونےکی قیمت میں 7700روپےکا بڑا اضافہ ہونےسےفی تولہ سونا 4 لاکھ80ہزار962 روپے ہوگئی جبکہ 10گرام سونےکی قیمت6602 روپے کااضافہ ہونےسے10گرام سونےکی قیمت4 لاکھ12 ہزار 347روپے ہوگئی۔
اُدھربین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونےکی قیمت میں77ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا 4586ڈالرپر پہنچ گیا۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت میں 430روپے کے اضافے سے8895روپے پر پہنچ گئی جبکہ10گرام چاندی کی قیمت369 روپے کے اضافےسے7626روپے ہوگئی۔















