سونےکی قیمت میں ایک بارپھربڑااضافہ

0
7

کاروباری ہفتےکےآخری روزمقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں ایک بارپھربڑااضافہ ریکارڈکیاگیا۔
سونےکوشادی بیاہ ودیگرتقریبات پربناؤسنگھارکےلئےاستعمال کیا جاتا ہے، مگر مہنگائی کےاس دورمیں یہ خواہش صرف ایک خواب ہی بن گیاہے۔کیونکہ مہنگائی کی وجہ سےغریب ہویاامیرسب پریشان ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھرکی مقامی مارکیٹ میں 24قیراط کےحامل فی تولہ سونےکی قیمت میں 4ہزار 800روپے کااضافہ ہونےسےفی تولہ سونا 4لاکھ72ہزار 62روپےکاہوگیا۔جبکہ دس گرام سونےکی قیمت 4116روپے کے اضافے سے4 لاکھ 4ہزار717روپے ہوگئی ۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں48ڈالر کے اضافے سےفی اونس سونا 4493ڈالرپرآگیا۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت69.70ڈالر پر مستحکم رہی۔
اُدھرچاندی کی قیمت میں استحکام رہا،فی تولہ چاندی 7,454 روپے پر مستحکم رہی جبکہ 10گرام چاندی کی قیمت 6,390 روپے پر برقرار رہی ۔

Leave a reply