مسلسل اضافےکےبعدسونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکی کمی

0
6

 مسلسل اضافےکےبعدفی تولہ سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکی کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کےحامل فی تولہ سونےکی قیمت میں 3300 روپے کمی ہونےسےفی تولہ سونا 4 لاکھ 39 ہزار 762 روپے کاہوگیاجبکہ 10گرام سونے کی قیمت 2829 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 77 ہزار 25 روپے پرآگئی۔
دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کا بھاو 33 ڈالر کم ہوکر 4174 ڈالر فی اونس ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت 8300 روپے اضافے سے 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے ہوگئی تھی۔

Leave a reply