سونےکی قیمت میں مسلسل دوسرےروزبھی کمی

مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں مسلسل دوسرےروزبھی کمی ریکارڈکی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھرکی مقامی مارکیٹ میں 24قیراط کےحامل فی تولہ سونےکی قیمت میں مسلسل دوسرےروزبھی 10ہزاروپے کی کمی ہونےسےفی تولہ سونا5 لاکھ39ہزار 962 روپےکی سطح پرآگیاجبکہ دس گرام سونے کی قیمت 8573 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 62ہزار 930روپے کی سطح پرآگئی۔
چاندی کی قیمت میں 100کااضافہ ہونےسےفی تولہ چاندی کی قیمت9004 روپے ہوگئی تاہم 10گرام چاندی کی قیمت86 روپےکے اضافے سے 7719 روپے ہوگئی ۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں100ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 5172ڈالر پرآگیا،جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت85.20ڈالر پر پہنچ گئی۔















